حیرت ہے کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی
انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کا مقابلہ کریں گے

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
برسر اقتدار لوگوں میں منافقت ختم ہو جائے تو ملک ضرور ترقی کرے گا۔
حیرت ہے کہ انڈیا پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ کی پاکستانی حکومت نے بھی مذمت کی ہے اور مشترکہ طور پر تحقیقات کی پیش کش بھی کی ہے۔
مگر انڈیا اس کا الزام پاکستان پر عائد کر کے ایک جھوٹا بیانیہ بنانے کی سازش کر رہا ہے۔
تاکہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم اور کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹا سکے۔
ہم پوچھتے ہیں کہ جب دہشتگردی کا واقعہ ہوا تو بھارتی ارادے اور ایجنسیاں کہاں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : علماء گلگت بلتستان کا اجلاس، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا
دراصل یہ سب ڈرامہ نریندرامودی یہودیوں کو تقویت پہنچانے کیلئے کر رہا ہے تاکہ فلسطین میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے۔
انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کامقابلہ کریں گے۔
پاکستان جب بنا تو تمام مکاتب فکر اکٹھے تھے۔
پھر بھی جب ملکی سلامتی کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم سب اپنے باہمی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں، ہم مر جائیں گے کٹ جائیں گے، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، اس حکومت کی ساری مدد ترکی اور باقی ممالک کر رہے ہیں۔