علماء گلگت بلتستان کا اجلاس، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا

03 مئی, 2025 14:50

شیعیت نیوز : صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں بلتستان بھر کے محکمہ شرعیہ کے قضاة اور سینئر وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں سکردو، شگر، کھرمنگ،خپلو اور روندو کے محکمہ شرعیہ کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔

متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے ملک عزیز پاکستان کے خلاف کوئی بھی دراندازی کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دینگے۔

ہم ملک عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک کے دفاع کے لیے ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ہم انڈیا کے حکمران اور میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ قرآن و سنت کی رو سے معدنیات، جنگلات اور زمین کی حقیقی مالک عوام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفیر سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر ایران کو خراج تحسین پیش کیا

حکومت گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات اور زمین کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرے جس میں عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت ہو اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہ ہو۔

سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی قانون قبول نہیں کرینگے۔

تمام مکاتب فکر کے قاضی القضاة سے ملکر معدنیات، جنگلات اور زمینوں کے متعلق تحریری فتویٰ صادر کرینگے۔

گلگت بلتستان کی معدنیات پر شب خون مارنے اور ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے۔

اگر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو سخت رد عمل دینگے۔

4:40 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔