اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

خدمت خلق اور فلاح انسانیت ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں غریب بچوں کو تعلیمی سامان کی تقسیم، اہل خیر سے تعاون کی اپیل

شیعیت نیوز: عالمی خبریں – پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے مقامی اسکول میں غریب اور مستحق بچوں میں کتابیں اور کاپیاں تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کا زیور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بھی لاکھوں طلباء و طالبات بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔ غربت و افلاس کے سبب ہزاروں طلباء زیور تعلیم سے محروم ہیں۔ اہل خیر کو چاہیے کہ وہ غریب اور مستحق طلباء کی حصول تعلیم میں مدد کریں کیونکہ خدمت انسانیت عبادت ہے۔

اس فلاحی اقدام کا مقصد کم وسائل رکھنے والے بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا اور علم کے فروغ میں مدد دینا تھا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں حاجی سیف علی، میر منیر حسین ڈومکی اور جمیل احمد نے بھی شرکت کی اور بچوں میں تعلیمی سامان تقسیم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، پاک فضائیہ کا دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ: جدید طیارے اور میزائل تعینات

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم انسان کا زیور اور ترقی کی پہلی سیڑھی ہے۔ معاشرے کی بہتری اور انسانیت کی خدمت اس وقت ممکن ہے جب ہم علم کو عام کریں اور محروم طبقے کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق اور فلاحِ انسانیت ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ جو قومیں اپنے بچوں کو تعلیم دیتی ہیں، وہی ترقی و بیداری کی راہوں پر گامزن ہوتی ہیں۔

اس موقع پر میر منیر حسین ڈومکی نے بھی اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے میں شعور، یکجہتی اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں۔ آخر میں عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی تعلیمی، فلاحی اور رفاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button