گلگت بلتستان کے عوام نے معدنی وسائل پر غیر آئینی قبضے کی کوششیں مسترد کر دیں، علامہ راجہ ناصرعباس

28 اپریل, 2025 10:23

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے معدنی وسائل پر غیر آئینی قبضے کی کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔
بدقسمتی سے مسلط حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ اور غیر شفاف فیصلے پاکستان کو اندرونی تصادم کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

ریاست کی یہ پالیسی کہ ایک جانب گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق سے محروم رکھا جائے اور دوسری جانب ان کی سرزمین کے قیمتی وسائل کو عوامی رضامندی کے بغیر ہتھیانے کی کوشش کی جائے، شدید عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار پاکستان کا غزہ بن چکا ہے، حکومت اور ریاستی ادارے مکمل ناکام، کرم امن کنونشن میں مقررین کا خطاب

یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ اب وہ دور گزر چکا ہے جب طاقت یا چالاکی سے عوامی حقوق کو دبا لیا جاتا تھا۔
آج کے باشعور عوام اپنے وسائل، شناخت اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اگر مقتدر حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کی شرکت اور رضامندی کے بغیر صرف طاقت کے بل بوتے پر گلگت بلتستان کے معدنی وسائل پر قبضہ کر لیا جائے گا تو یہ ایک بہت بڑی بھول ہے۔

11:12 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔