حزب اللہ کا بندر عباس سانحے پر ایران سے اظہارِ ہمدردی

27 اپریل, 2025 16:24

شیعیت نیوز : لبنان حزب اللہ نے بندر عباس سانحے پر ایران کے ساتھ گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا وزیراعظم پاکستان سے رابطہ، خطے میں امن کے لیے قریبی تعاون پر زور

حزب اللہ نے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ایمان اور پختہ عزم پر بھروسہ کرتے ہوئے اس آفت پر قابو پالے گا اور ملت اسلامیہ کے نصب العین کے دفاع کا راستہ مضبوطی کے ساتھ جاری رکھے گا۔

ایران کے جنوبی شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ میں پیش آنے والے المناک سانحے میں اب تک 18 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

4:05 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔