وزیراعظم شہباز شریف کا بندر عباس دھماکے پر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس
شیعیت نیوز : پاکستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ میں دھماکے کے نتیجے میں نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کے حوالے سے ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے جھوٹے بھارتی ڈرامے کی حقیقت سامنے آچکی ہے، عطا اللہ تارڑ
وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔







