پہلگام حملے کے جھوٹے بھارتی ڈرامے کی حقیقت سامنے آچکی ہے، عطا اللہ تارڑ

25 اپریل, 2025 20:37

شیعیت نیوز : وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے بھارت کو بھرپور جواب دیا، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، بھارتی بیان پر پاکستان نے عملی طور پر اقدامات کیے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا، پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے، کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، بھارت میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، بھارت میں متعدد فلائٹس منسوخ یا تبدیل ہوئی ہیں، کچھ لمبے روٹس سے چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر حملے کی کوشش، بھارت کو سخت جواب دیں گے: خواجہ آصف

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد افواج پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، پاکستان کسی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینا جانتا ہے، بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی ہے، پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہے۔

9:50 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔