بھارت نے سارک ویزا استثنیٰ ختم کر دیا، پاکستانی شہریوں پر بھارت کے دروازے بند

24 اپریل, 2025 13:54

شیعیت نیوز: بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا۔ بھارت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کر رہا ہے۔ 2019 میں تعلقات کو ہائی کمشنر کی جگہ قونصلر تک محدود کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : این ایس سی اجلاس: بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان کا سخت ردعمل

بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 تک لایا جائے گا، پاکستانی ہائی کمیشن میں فوجی مشیروں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

کشمیر، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن سے فوجی مشیروں کو بھی واپس بلا رہا ہے۔

10:09 شام اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔