اہم ترین خبریںایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی چیف جسٹس کا پاکستان کے اعلیٰ عدلیہ سے اہم ملاقات، عدالتی تعاون بڑھانے پر زور

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان عدالتی تعلقات کے فروغ کی گفتگو

شیعیت نیوز : ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی نے چین کے شہر ہانگژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کے اعلی عدالتی عہدیداروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ ایران اور پاکستان مشترکہ تعاون کو فروغ دے کر علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے استحکام میں قابل قدر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حجت الاسلام محسنی نے کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں معلومات کے تبادلے کے ذریعے مشترکہ مفادات کے لیے خطرہ بننے والے چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: تل ابیب میں نتن یاہو کے خلاف ہزاروں مظاہرین کا احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ

اس ملاقات میں پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عدالتی نظام کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے ایران کے چیف جسٹس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تاکہ مختلف عدالتی امور پر بات چیت کی جا سکے۔

پاکستانی چیف جسٹس نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون اعلیٰ ترین عدالتی حکام کی سطح تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔

یحییٰ آفریدی نے موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حل کی نشاندہی کرتے ہوئے سینئر عدالتی حکام کی ملاقاتوں کے تسلسل پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button