یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

20 اپریل, 2025 18:19

شیعیت نیوز : ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے قومی سلامتی کمیشن کے اجلاس کے دوران امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں اراکین کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتا، تاہم دوسرے فریق کو بھی صیہونی رژیم کے دباؤ میں آئے بغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کمزور نہیں، اسرائیل لبنان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے: شیخ نعیم قاسم

غریب آبادی نے آگاہ کیا کہ روم مذاکرات میں عمومی فریم ورک اور تکنیکی امور پر بات چیت مفاہمت تک پہنچ گئی ہے، ہماری رائے میں تمام پابندیاں ہٹائی جانی چاہئیں تاکہ ایرانی قوم کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم یورینیم کی افزودگی کے ایران کے حق پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے، جوہری افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں ہے، تاہم یورینیم کی افزودگی پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔

3:01 صبح اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔