سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے چئیرمین منتخب

20 اپریل, 2025 13:22

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پارٹی کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

نومنتخب چیئرمین کا اعلان شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔

اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا۔

جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کرم میں مسلح حملہ: 3 افراد شہید، پاراچنار روڈ کی بندش کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا۔

نومنتخب چیئرمین سے سربراہ شوریٰ عالی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔

پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، تمام اضلاع اور مشہد مقدس، قم المقدس، نجف اشرف اور یورپ کے نمائندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

5:50 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔