علامہ ساجد علی نقوی کا تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک پہنچانے پر زور

19 اپریل, 2025 18:46

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیر اعظم کے اس فیصلے پر کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود عوام کو اس کا فائدہ منتقل کرنے کے بجائے کسی اور مد میں خرچ کرنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی مرضی کے بغیر خرچ کرنا درست نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایسی ضروری مد کے لیے اخراجات قومی خزانہ سے کیے جانے چاہیے۔ علاوہ ازیں، خدشہ یہ بھی ظاہر کیا کہ یہ فنڈ نچلی سطح پر جاتے جاتے لاپتہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا عہد

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا اور مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ تجویز دی کہ حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچائے تاکہ مہنگائی میں مزید کمی ہو اور عوام خوشحال ہوں۔ اس سے ملک کی ترقی بھی ممکن ہو سکے گی۔

2:49 شام مارچ 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔