ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کنونشن اپنے دوسرے روز کے اختتامی لمحات کی جانب رواں

19 اپریل, 2025 15:30

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیة اللہ کنونشن امام بارگاہ الصادق میں جاری ہے۔

کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں سید شادمان رضا نے نوحہ خوانی کی۔

رات کی نشست میں مرکزی اور صوبائی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور حسن کارکردگی کے حامل صوبوں اور اضلاع کے نمائندگان کو تعریفی شیلڈز دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کے منصوبوں کو ناکام کردیا ہے، سید ناصر عباس شیرازی

کنونشن کے دوسرے روز بقیہ صوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

مسئلہ فلسطین و پاراچنار کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اور بزرگ عالم دین علامہ غلام حر شبیری نے خطاب کیا۔

کنونشن میں تمام صوبوں اور اضلاع کی بڑی تعداد م میں نمائندگی موجود ہے۔

10:56 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔