اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

نتن یاہو کا ایران پر حملے کا خواب ٹرمپ کے انکار سے چکناچور

واشنگٹن کا تہران سے مذاکرات جاری، صہیونی وزیر اعظم کو مایوس کن پیغام

شیعیت نیوز : صدر ٹرمپ کی حمایت کے ساتھ واشنگٹن تہران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔ ایسے میں صہیونی انتہا پسند وزیر اعظم نتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے خلاف مسلح کارروائی کا مشورہ دیا ہے تاہم نتن یاہو کو اس مرتبہ بھی واشنگٹن کی جانب سے مایوس کن جواب ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین و ملائیشیا کا فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کا دوٹوک اعلان

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کا ایران پر حملے کا خواب امریکی تعاون کے بغیر چکناچور ہو گیا ہے۔

اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ امریکہ ایران پر کسی قسم کے حملے کی حمایت نہیں کرے گا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے یہ فیصلہ تہران کے ساتھ مذاکرات کے پیش نظر کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button