عالمی عدالت انصاف کا ہنگری سے نتن یاہو کو گرفتار نہ کرنے پر جواب طلب
23 مئی تک وضاحت طلب، ویکٹر اوربان نے عدالتی فیصلے کو "ناقابل قبول" قرار دیا

شیعیت نیوز : عالمی عدالت انصاف نے ہنگری کی حکومت سے صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کو دورہ بڈاپسٹ کے دوران گرفتار نہ کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نتن یاہو کی گرفتاری کے حکم کی عدم تعمیل پر بڈاپسٹ 23 مئی تک رسمی طور پر وضاحت فراہم کرے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت نے ہنگری کو پابند کیا ہے کہ وہ جنگی جرائم کے مقدمات میں نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآو گیلانت کے خلاف 2024 کے نومبر کو سنائے گئے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے بارے میں وضاحت دے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں اسرائیل کے خلاف عوامی رائے میں نمایاں تبدیلی، حمایت میں تیزی سے کمی
صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو نے 3 سے 6 اپریل 2025 تک ہنگری کا دورہ کیا تھا۔ چونکہ ہنگری عالمی عدالت کا رکن ہے لہٰذا اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ اس عدالت کے فیصلے کے تحت مجرم کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کرے۔ تاہم ہنگری کے وزیر اعظم ویکٹر اوربان نے عدالت کے اس حکم کو بے شرمانہ اور مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا تھا۔