ایم ڈبلیو ایم کا انٹرا پارٹی الیکشن: چیئرمین کی کرسی کے متوقع امیدوار کون؟
ایم ڈبلیو ایم کا فیصلہ کن الیکشن: راجہ ناصر، احمد اقبال یا علی رضوی؟

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نئے چیئرپرسن کے انتخاب کیلئے مرکزی کنونشن اور انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس ہر سال اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہوتا ہے، جبکہ پارٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن ہر تین برس منعقد ہوتے ہیں۔
تنظیمی دورانیہ سال 2022 تا 2025 کے اختتام پر نئے سیشن کے آغاز اور نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کیلئے ملک بھر سے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی عہدیداران اور مرکزی قائدین اسلام آباد میں جمع ہو رہے ہیں، جہاں 18 تا 20 اپریل اجلاس منعقد ہوگا۔
تنظیمی کارکردگی رپورٹس کی پیشکش کے علاوہ دستوری ترامیم کی منظوری، قرآنی، احکامی اور عقائد کی کتب سمیت تنظیمی لٹریچر پر مبنی سوالات کے امتحانات کا انعقاد ہوگا، عزاداری کانفرنس، کربلائے عصر فلسطین کانفرنس، اور استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی، جبکہ آخری روز نئے پارٹی چیئرمین کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر میثمی کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مساجد و مدارس کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقاریب
شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق اس انٹرا پارٹی الیکشن میں موجودہ چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مدمقابل موجودہ کو چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، گلگت بلتستان کے نامور مذہبی رہنما اور ہر دلعزیز شخصیت آغا علی رضوی موجود ہوں گے۔
51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو کامیاب قرار دیا جائے گا اور وہ آئندہ تین برس کیلئے ایم ڈبلیو ایم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔