اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

جعلی پیر مدثر شاہ کا ایران اور تشیع کے خلاف زہر اگلنے کا مذموم اقدام

بیرونی کمپنیوں کے بائیکاٹ کو "معاشی دھشت گردی" قرار دینے والے مدثر شاہ کی اسرائیل سے وابستگی کے شواہد

شیعیت نیوز: اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے والا جعلی پیر سید مدثر شاہ اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر زہر افشانی پر اتر آیا۔ سوشل میڈیا پر کھل کر برادر اسلامی ملک ایران اور تشیع کے خلاف بکواس شروع کر دی۔

جعلی پیر سید مدثر شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تشیع اور ایران کے خلاف زہر اگلتے ہوئے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کی بی ایل اے کے ہاتھوں شہادت اور پاکستان میں مذہبی شدت پسندوں کی جانب سے اسرائیلی فوڈ چین کے ایف سی پر حملوں میں ایران کو ملوث قرار دے دیا ہے۔

ایرانی صدر کے بیان کا ایک عکس لگا کر اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکا کر اپنے آلہ کاروں کے ہاتھوں ان ریستورانوں اور مشروبات کی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے والوں کے سیاسی راہنما خود اپنے ملک میں امریکی کاروباری افراد اور کمپنیوں کو دعوت دے رہے ہیں۔

بائیکاٹ کے نام پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ بالخصوص غیر ملکی کمپنیوں کو ٹارگٹ کرنا معاشی دھشت گردی ہے، اس میں ملوث افراد اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہیے۔ اس صورت حال میں کون سی بیرونی کمپنی پاکستان میں کاروبار کرنا چاہے گی؟

دوسری جانب اس نے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث بی ایل اے، جس کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے کہ اسے بھارتی اور افغانی سپورٹ حاصل ہے، کو بھی ایران کی حمایت یافتہ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کی دہشت گردی کا ملبہ بھی ایران پر ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ شبیر میثمی کا جنوبی پنجاب کا دورہ، مساجد و مدارس کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقاریب

واضح رہے کہ شراکہ کی ایما پر جتنے بھی صحافی اور دیگر اسرائیل گئے، وہ آکر دو کام ضرور کرتے نظر آئے ہیں: سب سے پہلا کام ایران اور اس کے اتحادی ممالک/گروہوں کی مذمت اور ان کو ویسا ہی مذہبی جنونی اور انتہا پسند ظاہر کرنا جیسا داعش اور طالبان وغیرہ۔ یہ تاثر پیدا کرنے سے ان کو ایک اور راستہ مل جاتا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور انتہا پسند مخالف فارمز پر ان کے لیے جگہ بن جاتی ہے۔ یہ کرنے کے بعد یہ اسرائیل کو صرف ایک یہودی ریاست بنا کر ہندو مسلم سکھ عیسائی اور یہودی بھائی چارے، رواداری، ہمدردی میں ڈھال کر نارملائز کرتے۔

ان کو یہ سارے جرائم کرنے کے لیے دیگر لبرلز کی چپ اور کبھی کبھار کھلی حمایت حاصل رہتی ہے۔ مزے کی بات اس میں لبرلز سے زیادہ مذہبی افراد کی حمایت ان کو حاصل ہوتی۔

تمام محبان اہلبیت اپنا فریضہ سمجھ کر اس جعلی پیر مدثر شاہ کی آئی ڈی کو رپورٹ کریں تاکہ ایسا مواد نوجوان نسل کے ذہنوں کو خراب کرنے کا باعث نہ بنے۔ آئی ڈی کا لنک پیش خدمت ہے:
https://www.facebook.com/peermudassirshah

متعلقہ مضامین

Back to top button