صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبر انقلاب کی حکیمانہ رہنمائیوں کو سراہا

16 اپریل, 2025 18:08

شیعیت نیوز : ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ رہنمائیوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور امورِ مملکت بھی اپنے فطری راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکا کے یمن پر حملوں پر سخت ردعمل، اقوام متحدہ سے خاموشی توڑنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اگر سمجھوتہ ہو جاتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے لیکن امورِ مملکت کو حتیٰ ایک لمحے کے لئے بھی معطل نہیں کیا جائے گا۔

کابینہ کے اجلاس میں نائب صدر ڈاکٹر عارف نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کے گزشتہ روز کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے جن امور کی تاکید فرمائی ہے ان پر سنجیدگی سے عمل اور ان کی پیروی کی جائے گی۔

کابینہ کے آج کے اجلاس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کی رپورٹ پیش کی۔

2:57 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔