پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کی فلسطین قرارداد پر اسرائیل نواز تاثر کو مسترد کرنے کا دوٹوک بیان

16 اپریل, 2025 18:01

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں کے موضوع پر انسانی حقوق کونسل کی حالیہ قرارداد کے حوالے سے بعض ابلاغیاتی اندازوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور مذکورہ قرارداد کی منظوری کے حوالے سے رپورٹوں کو غلط بتایا ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "وہ قرارداد جو موضوعِ بحث ہے، جنیوا میں، اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں کے گروہ کا سالانہ مشترکہ اقدام ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات کی جواب دہی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ طے شدہ روش کے مطابق قرارداد، مکمل مذاکرات کے بعد، فلسطینی وفد کی جانب سے متن کی موافقت کے اعلان نیز اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں کے پورے گروہ کی منظوری سے پیش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جعفر ایکسپریس حملے میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

انسانی حقوق کونسل میں، مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں سے متعلق قراردادیں، فلسطینی ترجیحات کی بنیاد پر، اسلامی تعاون تنظیم کی اجتماعی توثیق سے آگے بڑھائی جاتی ہیں۔ اس قرارداد میں جو انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس میں منظور ہوئی، اس پراسیس کی مکمل پابندی کی گئی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ "پاکستان اسرائیلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور اصولی طور پر کثیر فریقی اداروں میں اس سے بات نہیں کرتا۔ بنابریں اس حوالے سے لگایا جانے والا ہر اندازہ یا قرارداد کی دفعات کے اسرائیلی حکومت کی ترجیحات سے مطابقت کے لیے تجویز پیش کیے جانے کی بات بے بنیاد ہے۔ نیویارک اور جنیوا میں پاکستان کے نمائندہ دفاتر اسلامی تعاون تنظیم کے فیصلوں اور فلسطین کے موقف سے پوری طرح ہم آہنگ ہیں، لہٰذا اسلام آباد فلسطینی امنگوں سے پاکستان کے تاریخی اور غیر متزلزل عہد میں تحریف کی ہر کوشش کی طرف سے خبردار کرتا ہے۔”

11:18 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔