بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

15 اپریل, 2025 16:54

شیعیت نیوز : پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔

آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کا گلگت بلتستان کی صورتحال پر اہم اجلاس، اہم فیصلے کئے گئے

عاصم منیر نے کہا کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ ”برین گین” ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔

پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے کہا آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپ کی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریے اور تہذیب سے ہے۔

7:25 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔