مزار شریف میں مسجد کے قریب دھماکہ، 1 خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

14 اپریل, 2025 19:59

شیعیت نیوز : افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 1 خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 دہشت گرد پنجاب سے گرفتار، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں

طالبان حکام نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ دھماکا مسجد میں نصب ڈیوائس میں ہوا۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی واقعات میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔ یاد رہے کہ مزار شریف کی یہ مسجد شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی ہے اور یہاں 2022 میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

7:05 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔