اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 دہشت گرد پنجاب سے گرفتار، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں
لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، گوجرانوالہ، جہلم سے دہشت گرد گرفتار، حملوں کی منصوبہ بندی ناکام

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں میں پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 10 تکفیری وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مشترکہ اجلاس کا دوٹوک اعلان
ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔