اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمن سے اسرائیل پر 16 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے: صہیونی ذرائع

تل ابیب پر دو میزائل حملوں کے بعد صہیونیوں میں خوف کی لہر، امریکہ و اسرائیل کے تعاون کا دعویٰ

شیعیت نیوز : صہیونی ذرائع نے غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یمن سے مقبوضہ علاقوں کی جانب داغے گئے میزائلوں کی تعداد کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یمن سے اسرائیل کی جانب 16 سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس ایران جوہری مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، ثالثی کے لیے تیار ہے: سابق روسی سفیر

صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل، امریکہ اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان مضبوط تعاون نے حوثیوں اور دیگر خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد کی ہے۔

یہ اس وقت ہے جب یمنیوں نے گزشتہ روز تل ابیب پر بیک وقت دو میزائل داغے تھے جس سے صہیونیوں پر وحشت طاری ہوگئی تھی اور وہ بلوں میں جا چھپے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button