ایران میں 8 پاکستانیوں کو شہید کرنا تکفیری دہشتگردوں کی سازش ہے، ایرانی سفارت خانہ
شیعیت نیوز : ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔
دہشتگردی پورے خطے کے لیے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے۔
دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات جاری، دفتر خارجہ کا خیر مقدم
یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لےچکا ہے۔
خطے میں امن و استحکام کے لیے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
ایران کے صوبے سیستان کے شہر مہرستان میں دہشت گردوں نے ایک ورکشاپ پر فائرنگ کر کے 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کر دیا تھا۔
قتل ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔







