اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

عوام نے اہل فلسطین کو حوصلہ دیا ہے، خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے، اسرائیل کے خلاف سیلاب بن کر کھڑا ہونا ہوگا

شیعیت نیوز : جمعیت علماء اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، اسرائیل سے معاشی تعلقات قائم کرنا کسی کیلئے آسان نہیں ہوگا۔

عوام نے اہل فلسطین کو حوصلہ دیا ہے، خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے، اسرائیل کے خلاف سیلاب بن کر کھڑا ہونا ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہمیں سب سے بڑا خطرہ پاکستان سے ہے۔

اسرائیل کوئی ملک نہیں، اس نے سرزمین فلسطین پر قبضہ کیا ہے۔

امریکا اور یورپ نے ظالم کے حق میں اپنا مؤقف لیا ہوا ہے، آج کے اجتماع سے پیغام دیا ہے کہ مظلوم فلسطینی تنہا نہیں، 27 اپریل کو لاہور میں فلسطین مارچ کیا جائے گا۔

غزہ کے 60 ہزار افراد کی شہادت بھی حکمرانوں کو نہیں جگا سکی، حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر امت مسلمہ کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔

پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنی زمین یہودیوں کو فروخت کی، 1917ء میں صرف 2 فیصد علاقے پر یہودی آباد تھے، پھر کیسے کہا جاتا ہے کہ فلسطین نے اپنی زمین فروخت کی، 1948ء میں صرف چھ فیصد حصے پر یہودی فلسطین میں رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے سندھ پر نئی نہروں کے معاملے پر عجلت سے گریز کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

عالمی عدالت انصاف فیصلہ دے چکی کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے۔

ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں۔

تمام اسلامی ممالک کے حکمران کٹھ پتلی بن چکے ہیں، ہمارے ملک کے بانی قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اس کو کسی سطح پر بھی قبول کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا  تھا کہ ہم ببانگ دہل کہتے ہیں کہ حماس دہشت گرد نہیں مجاہد ہے، دہشت گرد اسرائیل اور امریکا ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button