اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام آج 8 شوال کو ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان، رحیم یار خان، ڈیر غازی خان، لیہ، بھکر اور خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام پریس کلب ملتان کے سامنے حمایت شہداء فلسطین چراغاں کا انعقاد

جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی چوک گھنٹہ گھر سے ملتان پریس کلب تک نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی سے علما، واعظین، سول سوسائٹی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جنت البقیع میں موجود آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button