علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کا خطبہ جمعہ، حصول علم پر زور دیا
اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔
قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں، توہم کامیاب ہوں گے۔
علم کے حصول کی طرف توجہ دیں اور ہر خاندان سے ایک شخص کو عالم دین بنائیں۔
آیت اللہ ابوالقاسم خوئی، آیت اللہ روح اللہ خمینی، آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای، علامہ ابوالقاسم حائری کو اللہ تعالیٰ نے عزت علم ہی کی وجہ سے ہی عطا کی ہے۔
ایران کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں ہر خاندان میں ایک عالم دین ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ چلاس کو 13 سال بیت گئے، ریاست آج تک شیعہ متاثرین کو انصاف نہ دلوا سکی
سورہ توبہ میں اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جنگ کیلئے کچھ لوگ جائیں اور کچھ دین سیکھیں۔
مسلمان اور عالم بنیں، اسلام کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ آخرت کی زندگی بہتر ہو۔
اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔
علامہ حلی اجتہاد کرتے تھے، ان کے بادشاہ ایران کو طلاق کے بعد مسئلہ بتانے پر پورا ملک ایران شیعہ ہو گیا تھا۔
انہوں نے برصغیر میں شہید اول، شہید دوئم اور شہید ثالث کی علمی خدمات اور شہادت کے واقعات کا تذکرہ بھی کیا۔