اہم ترین خبریںایران
شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں پھینکے جاتے، یرانی کمانڈر کا امریکہ کو جواب
"جنرل حاجی زادہ کا انتباہ: خطے میں امریکہ کے 10 فوجی اڈے اور 50 ہزار فوجی شیشے کے گھر جیسے"

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے امریکی دھمکیوں پر کڑا ردعمل دیتے ہوئے کہا: "جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔” انہوں نے امریکہ کے خطے میں موجود فوجی اڈوں اور فوجیوں کی تعداد گنواتے ہوئے یہ تاریخی جملہ کہا۔
بھی پڑھیں: ایران پر حملہ جوہری ہتھیار بنانے پر مجبور کرے گا، ایران کی امریکہ کو دھمکی
جنرل حاجی زادہ نے تفصیل دیتے ہوئے کہا: "امریکیوں کے خطے میں کم از کم 10 فوجی اڈے ہیں جہاں 50 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔” انہوں نے صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ دھمکیوں کو اشتعال انگیز قرار دیا۔