اہم ترین خبریںایران

ایران پر حملہ جوہری ہتھیار بنانے پر مجبور کرے گا، ایران کی امریکہ کو دھمکی

"ایران کا جوہری پروگرام ناقابل تباہی، فوجی کارروائی کے بھیانک نتائج نکلیں گے"

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی کے سینئر مشیر اور سابق اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب کا فتویٰ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، لیکن اگر امریکہ نے کوئی بڑی غلطی کی تو ایران عوامی دباؤ کے نتیجے میں ایٹمی ہتھیار بنانے پر مجبور ہو جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی ماہرین سمجھ چکے ہیں کہ ایران پر حملہ اسے جوہری صلاحیت حاصل کرنے پر اکسائے گا۔

بھی پڑھیں: یمن کے خلاف امریکی جارحیت ناکام ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ

لاریجانی نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں کہا: "ایران عالمی طاقتوں کے درمیان منفرد مقام رکھتا ہے۔ بیشتر مغربی ممالک ایران کے ساتھ تعلقات چاہتے ہیں، مگر امریکی دباؤ انہیں روکتا ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے "بھیانک نتائج” نکلیں گے، اور امریکی بمباری بھی ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button