اہم ترین خبریںایرانلبنان

مزاحمتی محور کی کامیابیاں ایران اور شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں، شیخ نعیم قاسم

75 سال کے باوجود صیہونی حکومت فلسطین کا ایک ٹکڑا بھی حاصل نہیں کر سکی، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے "منبر قدس” پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت 75 سال کے باوجود فلسطین کی سرزمین کا ایک ٹکڑا بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے طوفان الاقصیٰ کو صیہونی حکومت کے وجود کے لیے خطرہ قرار دیا۔

بھی پڑھیں: عید الفطر کی نماز رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گی

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطینی قوم 50 ہزار سے زائد شہادتوں کے باوجود ثابت قدم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کا مقصد فلسطین کا مسئلہ ختم کرنا اور ہمسایہ ممالک پر قبضہ کرنا ہے۔

حزب اللہ رہنما نے کہا کہ امریکہ کی منافقت کا نقاب اتر چکا ہے۔ انہوں نے امام خمینی (رح) اور امام خامنہ ای کی قیادت میں مزاحمتی محور کی کامیابیوں کو سراہا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ غزہ کی مکمل حمایت کرتا ہے اور شہید سید حسن نصراللہ جیسے رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کیا۔ انہوں نے یمن کے عوام اور انصار اللہ کی فلسطین کی حمایت کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button