اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
تحصیل پہاڑپور میں 80 تبلیغی مراکز قائم، علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں اہم اقدام
"دور افتادہ علاقوں میں دینی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے جامعہ النجف اور شیعہ علماء کونسل کا مشترکہ اقدام"

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں ماہ رمضان 1446ھ کے موقع پر تحصیل پہاڑپور کے دور افتادہ علاقوں میں 80 تبلیغی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز جامعہ النجف جاڑا اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔
بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر مافیا کی دہشت، سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی: علامہ مبشر حسن
تبلیغی مراکز کے قیام پر جامعہ النجف جاڑا کے پرنسپل مولانا عابد حسین نجفی، شیعہ علماء کونسل کے اراکین، زہرا(س) اکیڈمی کے کارکنان اور علاقائی عمائدین کو خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ماہ رمضان کے روحانی ماحول میں دینی تعلیمات کی تبلیغ اور معاشرتی اصلاح کے لیے اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔