سچے دل سے توبہ کرنے والوں کی توبہ ضرور قبول ہوتی ہے، حجت الاسلام سید حسین مومنی
"شبِ قدر میں ایک رات میں 80 سال کی تلافی ممکن، امام زمان(عج) کے ذریعے دعاؤں پر مہر ثبت ہوتی ہے"

شیعیت نیوز: حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے مسجد مقدس جمکران میں ماہِ مبارک رمضان کی تیئسویں شب کی مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسان سچے دل سے ندامت کے ساتھ خدا کے حضور توبہ کرے تو اس کی توبہ ضرور قبول ہوتی ہے۔
انہوں نے شبِ قدر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا: "انیسویں شب دعا کی رات اور التماس و درخواست کی شب ہے، اکیسویں شب دعا کے تثبیت ہونے کی رات ہے اور تیئسویں شب امام زمان(عج) کے ذریعے ان دعاؤں پر مہر ثبت ہونے کی رات ہے۔”
حجت الاسلام مومنی نے شبِ قدر کے معجزے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: "شبِ قدر کا معجزہ یہ ہے کہ انسان ایک رات میں 80 سال کی تلافی کر سکتا ہے۔ روایات میں آیا ہے کہ جو بھی شبِ قدر میں بیدار رہے، اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے۔
بھی پڑھیں: امریکا، اسلامی فکر کے خلاف جنگ میں صفِ اوّل کا کردار ادا کر رہا ہے، آیت اللہ علم الہدیٰ
مسجد مقدس جمکران کے خطیب نے گناہگاروں کو رحمتِ الہی سے مایوس نہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: "گناہگاروں کو چاہیے کہ وہ اس مبارک شب میں امام زمان(عج) کے حضور توبہ کریں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ ان کے لیے خدا سے مغفرت طلب کریں۔”
انہوں نے شبِ قدر کو محاسبے کی رات قرار دیتے ہوئے کہا: "اس رات ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ گناہوں کے برے اثرات ہم سے زائل کر دے اور ہم پانچ امور یعنی واجبات، محرمات، مستحبات، اللہ کے حضور اخلاص اور ولی خدا کے امر میں اخلاص پر اپنی زندگی کا محاسبہ کریں۔”