فطرہ کے مستحق وہی ہیں جو زکوٰة کے حقدار ہیں، وفاق المدارس الشیعہ
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔
زکوٰۃ فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل وعیال کے لیے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل وعیال کا سال بھر کا خرچہ پورا کر سکے۔ واضح رہے کہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے۔ نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰۃ کے مستحق ہیں۔
بھی پڑھیں: جیو نیوز کے پروگرام میں حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا، علامہ راجہ ناصر کا مذمتی بیان
فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔ دوسری صورت میں تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ آپ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں مستحق کو قرض دے سکتے ہیں، اور عید کا چاند دیکھ کر اس کا فطرہ کی مد میں حساب کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ مستحق افراد عید کی خوشیوں کے لیے سامان خرید سکیں۔
واضح رہے کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے اہل ایمان 300 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے 900 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔







