اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
21 رمضان المبارک، تاریخ انسانیت کا المناک دن ہے – سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
عدل و انصاف کے سب سے بڑے علمبردار کی شہادت، حضرت علی علیہ السلام کی سیرت مشعلِ راہ

شیعیت نیوز: 21 رمضان المبارک، وہ المناک دن جب تاریخِ انسانیت کا سب سے بڑا مظلوم، عدل و انصاف کا سب سے عظیم علمبردار، یتیموں کا باپ، مظلوموں کا سہارا، امیرالمؤمنین حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام محرابِ عبادت میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : حضرت علی علیہ السلام کی شہادت تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، علامہ سید ساجد نقوی
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ 21 رمضان تاریخِ انسانیت کا سیاہ دن ہے، جب ظلم کے خلاف قیام کرنے والے سب سے بڑے رہنما کو نماز کی حالت میں ضربت لگا کر شہید کر دیا گیا۔