اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور انتظامیہ کا اجلاس، یوم علی کی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی، کابینہ کمیٹی نے یوم علیؑ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

شیعیت نیوز : وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 25 واں اجلاس ہوا۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

کابینہ کمیٹی نے قیام اللیل کے دوران مساجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید ذیشان حیدر کی یاد میں فلسفہ شہادت سیمینار کا انعقاد، علامہ علی اکبر کاظمی کی شرکت

کابینہ کمیٹی نے میانوالی، ڈی جی خان اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری بھی دی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ رمضان المبارک کو مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منا رہے ہیں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے دن رات مستعد ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل کوارڈی نیشن میں ہے۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی جیل خانہ جات، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ اور متعلقہ اداروں سے حکام نے شرکت کی۔

پنجاب بھر سے کمشنرز اور آر پی اوز نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button