اہم ترین خبریںپاکستان

شہید ذیشان حیدر کی یاد میں فلسفہ شہادت سیمینار کا انعقاد، علامہ علی اکبر کاظمی کی شرکت

شہید ذیشان علی حیدر نے 21 رمضان المبارک 2010 کو دوران جلوس خودکش حملہ آور کی سازش کو ناکام بنایا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلیمن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے فلسفہ شہادت سیمینار کے شرکاء سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ 21رمضان المبارک 2010 ستمبر کو شہید ذیشان علی حیدر نے کربلا والوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

سینکڑوں عزداروں کی زندگی کی حفاظت کرتے ہوئے خودکش حملے کی سازش کا ناکام بنایا۔

دشمن کی ہر کوشش کو خاک میں ملا کر پیروکار علی ابن علی ابن ابی طالب علیہ اسلام ہونے کا ثبوت دے کر جام شہادت نوش کیا، اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ قیامت تک جب بھی 21 رمضان المبارک یوم شہادت مولا علی علیہ اسلام کا دن آئے گا، تب تب شہید ذیشان علی حیدر کا عظیم الشان کارنامہ بھی یاد آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : راہ قدس کے شہداء عزم حوصلے اور قربانی کے روشن چراغ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا کہ شہید ذیشان علی حیدر نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کا مقابلہ کیا اور اس کو گامے شاہ کربلا تک رسائی نہ دی اور حملہ آور اور اسکے آقاوں کے ارادوں کا خاک میں ملا دیا۔

بھاٹی چوک میں خودکش حملہ کو ناکام بناتے ہوئے شہادت کا رُتبہ حاصل کیا۔

علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ میں شہید ذیشان کے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے فلسفہ شہادت کیساتھ تربیت کی۔

آج ہم شہید ذیشان کی حیدر کی عظیم قربانی کو بھی سلامت پیش کرتے ہیں اور یہ شہادت نوجوان نسل کیلئے ایک روشن مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button