حوزہ علمیہ قم کے مبلغین کی المصطفیٰ ہاؤس کراچی آمد، آئی ایس او کے جوانوں کے ساتھ خصوصی نشست
شیعیت نیوز : المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی کابینہ نے حوزہ علمیہ قم سے تشریف لائے مبلغین کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔
اس ملاقات میں آئی ایس او کے تربیتی امور، المہدی ادارہ تربیت کی فعالیت اور عالمی یوم القدس کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : اورنگزیب فاروقی اور آفتاب نذیر کا گٹھ جوڑ نیا فتنہ، انقلاب اسلامی پاکستان نامی نئی دہشتگرد تنظیم کا قیام
مبلغین نے آئی ایس او کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تنظیم سازی کے مزید بہتر طریقوں پر تجاویز پیش کیں اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی و فکری ترقی کے ذریعے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی ممکن ہے اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔







