اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پشاور دھماکے میں کالعدم لشکرِ اسلام کا مفتی منیر شاکر ہلاک، داعش پر الزام

 مفتی منیر شاکر کی جان کو خطرہ تھا اور انھیں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی شاخ خراسان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

شیعیت نیوز:پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدوود میں ایک بم دھماکہ کے نتیجے میں مذہبی شخصیت مفتی منیر شاکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق مفتی منیر شاکر کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور دھماکے میں ان کی ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی۔

ہسپتال کے ترجمان کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہسپتال میں مفتی منیر شاکر کی موت واقع ہوئی ہے۔

ارمڑ تھانہ کے ایس ایچ او نور محمد نے بی بی سی کو بتایا کہ مفتی منیر شاکر عصر کی نماز کے لیے جیسے ہی مسجد میں داخل ہوئے اس وقت پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز پھٹ گیا، جس کے سبب ابتدائی طور ہر مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئیے: مسلم حکمران اسرائیل کو اپنا خدا سمجھتے ہیں ،علامہ راجہ ناصر کا کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب

 مفتی منیر شاکر پرحملہ دستی بم سے کیا گیا ہے۔

 مفتی منیر شاکر کی جان کو خطرہ تھا اور انھیں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی شاخ خراسان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔

مفتی منیر شاکر نے چند روز پہلے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ انھیں وٹس ایپ پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ان دھمکیوں کے سکرین شاٹس انھوں نے مقامی تھانے میں شواہد کے ساتھ جمع کروا دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button