اہم ترین خبریںپاکستان
بنوں چھاؤنی پر حملہ کرنے والے سولہ تکفیری دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا دعویٰ
فوج نے بنوں چھاؤنی پر تازہ دہشت گردانہ حملے ميں ملوث سبھی تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے

شیعیت نیوز : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردانہ حملے میں شریک سبھی سولہ تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
تکفیری دہشت گردوں نے بنوں چھاؤںی ميں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں پانچ جوان اور تیرہ معصوم شہری مارے گئے اور بتیس زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی طبقہ اپنے آپ کو آئین سے بالاتر سمجھتا ہے، لیاقت بلوچ
تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
منگل کو افطار کے بعد تکفیری دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی بنوں فوجی چھاؤنی سے ٹکرا دی تھی۔
دھماکے سے قریب کی ایک مسجد اور لوگوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔