اہم ترین خبریںپاکستان
آئی ایس او کراچی کا شہر بھر میں یوم القدس آگاہی مہم چلانے کا اعلان
جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کے لیے شہر بھر میں بھرپور عوامی بیداری کی مہم چلائی جائے گی

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیر اہتمام ریجنل صدر سروش زیدی کی سربراہی میں المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں استقبالِ ماہِ مبارک رمضان اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے یونٹ صدور کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ریجنل صدر کی جانب سے شہر بھر کے یونٹ مسئولین کو تاکید کی گئی کہ ماہِ رمضان کی مناسبت سے تربیتی پروگرامز کے اجراء کو تیز کیا جائے، تاکہ نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک میں خدا کی نعمتوں سے محروم تین گروہ کونسے ہیں؟
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کے لیے شہر بھر میں بھرپور عوامی بیداری کی مہم چلائی جائے گی تاکہ فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔