اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں نے نورشمس کیمپ میں 211 عمارتیں تباہ کر دیں

13 ہزار فلسطینی بے گھر، صیہونی حکومت کا مہاجرین کے خلاف ظالمانہ اقدام

شیعیت نیوز: فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نورشمس کیمپ کی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اس کیمپ پر اپنے حملوں میں 211 رہائشی عمارتیں نذرِ آتش اور منہدم کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے نورشمس کیمپ کے 13 ہزار فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر انقلاب کے نمائندے نے حزب اللہ کے شہید کمانڈرز کے اہل خانہ سے ملاقات کی

نورشمس کیمپ کی سروس کمیٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اس کیمپ کے ساکنین اپنے قرابت داروں کے پاس یا دیگر کیمپوں اور پناہ گاہوں میں بہت دشوار حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی فوجی اس کیمپ کے فلسطینی مہاجرین کا صفایا کر دینا چاہتے ہیں۔

اس دوران فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ نورشمس کیمپ پر حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی صیہونی حکومت کے بلڈوزر لوگوں کے گھر منہدم کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سے فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button