فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات
فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کی فتوحات ایران کے تعاون کی بدولت حاصل ہوئیں

شیعیت نیوز:
فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کی فتوحات اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون اور موثر کردار کی بدولت حاصل ہوئیں اور اسلامی جمہوریہ ایران مزاحمت کا گھر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا آپریشن "وعدہ صادق 1” اور "وعدہ صادق 2” کے ذریعے براہ راست جنگ میں داخل ہونا ایک اسٹریٹجک تبدیلی اور خطے کی اقوام کے لیے حوصلہ افزا عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہراہ پاراچنار کے بعد شاہراہ کوئٹہ بھی مقتل بن گئی، سیکورٹی فورسز کہاں ہیں؟
اس موقع پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جنگ، پابندیوں اور بیرونی دباؤ جیسے تمام مسائل کے باوجود فلسطین اور مزاحمت کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا اور اب بھی پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف ڈیڑھ سال سے جاری صیہونی ظلم اور 50 ہزار بچوں، خواتین اور بے گناہ فلسطینی شہداء کا خون ظالم رژیم کی نابودی جب کہ فلسطین کے استحکام کا باعث بنے گا۔