پاراچنار میں قافلے پر حملہ، علامہ حسنین گردیزی کی شدید مذمت
ٹل پاراچنار شاہراہ کی بندش حکومتی ناکامی، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے لوئر کرم کے علاقے اوچت اور مندوری میں اشیائے خوردونوش کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن کارروائی قرار دیا ہے۔ پاراچنار سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ اور لوٹ مار انتہائی افسوسناک ہے۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کا ان علاقوں میں دوبارہ ہونا، جہاں سیکورٹی فورسز آپریشن کر چکی ہیں، زیادہ تشویشناک ہے اور یہ سب حکومتی نگرانی میں چلائے جانے والے قافلے پر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم اور بلوچستان میں دہشت گردی، علامہ ساجد نقوی کا اظہار تشویش
انہوں نے مزید کہا کہ ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کی چار پانچ ماہ سے بندش اور غیر محفوظ ہونا حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ طویل عرصے سے سنگین صورتحال سے دوچار پرامن اور قانون کا احترام کرنے والے لوگوں کو مشکلات سے نہ نکالنا ریاستی ناکامی، انتظامی بدنیتی اور حکمرانوں کی نااہلی و بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔