علامہ شفقت حسین شیرازی کی نجف میں آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے اہم ملاقات
شیعیت نیوز: سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی جوار جناب امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نجف اشرف میں وفد کے ہمراہ مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ) سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور عالمی ادارہ الباقر ومجلس علماء امامیہ پاکستان کے بانی و سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف کے صدر علامہ سید خاور عباس نقوی ہمراہ اراکین کابینہ و حوزہ علمیہ امام باقر (ع) دمشق، سیدہ زینب (ع) کے مدیر حجت الاسلام علامہ ڈاکٹر شیخ محمد حسن تقی اور مدرسہ حوزہ شیخ عبدالغنی جابر کے ساتھ مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی صاحب سے ان کے دفتر نجف اشرف میں ملاقات۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں قافلے پر حملہ، علامہ حسنین گردیزی کی شدید مذمت
اس ملاقات میں شام سے تشریف لانے والے مہمانان گرامی نے مرجع عالیقدر کی خدمت میں شام کے موجودہ حالات اور وہاں تشیع کے مسائل کی وضاحت کی۔ اور سربراہ عالمی ادارہ الباقر نے انہیں بتایا کہ شام میں رژیم چینج کے بعد دمشق میں موجود حوزہ علمیہ امام باقر (ع) کا تدریسی عمل اب نجف اشرف جوار اقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام میں آپ کے زیر سرپرستی کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر مرجع عالیقدر نے حوصلہ افزائی فرمائی اور دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔







