تحریک حماس کی جانب سے جبری منتقلی کے منصوبے کے خلاف کمپین کی اپیل

14 فروری, 2025 12:34

شیعیت نیوز : تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی سے جبری منتقلی کا منصوبہ تیار کرنے والےغاصبوں اور ان کے حامیوں کےخلاف متحدہ موقف کے ساتھ عالمی سطح پر صدائے احتجاج بلند کی جائے۔

یہ ریلیاں ہماری قوم کے اپنی سرزمین اور حقوق کے دفاع کی حمایت میں نکالی جائيں جن میں آزادی و خودمختاری ، اپنی تقدیر کا فیصلہ اپنے ہاتھوں کرنے کے حق اور غاصبانہ قبضوں سے رہائی کا مطالبہ سرفہرست رکھا جائے۔

تحریک حماس نے اپنے بیان میں تمام بین الاقوامی حلقوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے غزہ پٹی پر غاصبوں کے حملے بند کرانے کے سلسلے میں ملت فلسطین کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ اسرائیلیوں کو امریکہ کے شہروں میں کیوں نہیں بساتے؟ امیر جماعت اسلامی

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظلوم فلسطینی عوام کو غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے غزہ کوامریکی ملکیت میں لینےکی بات کی ہے اور فلسطینیوں مصر اور اردن میں بسانے کی تجویز پیش کی ہے۔

مصر اور اردن نے ٹرمپ کی تجویز منظور نہیں کی ہے اور سعودی عرب نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی سخت مخالفت کی ہے۔

5:11 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔