اہم ترین خبریںپاکستان

ٹرمپ اسرائیلیوں کو امریکہ کے شہروں میں کیوں نہیں بساتے؟ امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسرائيلیوں کو نیویارک اور واشنگٹن میں بسانے کی تجویز پیش کی ہے

شیعیت نیوز : منصورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین کا مسئلہ ہے۔

امریکی صدر مسئلہ فلسطین میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر ٹرمپ کو بہت شوق ہے تو وہ اسرائیلیوں کو فلسطین سے لے جا کر واشنگٹن اور نیویارک میں بسادیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس، یوم القدس کا بھرپور انداز میں انعقاد کرنے کا عزم

انھوں نے کہا کہ جب سے سرزمین فلسطین ميں دنیا بھر سے یہودیوں کو لاکر بسانے کا سلسلہ شروع ہوا، دنیا کا امن تباہ ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فلسطین میں جو کچھ کیا ہے اس کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔

انھوں نے حماس اور فلسطینی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا جو بھی نقصان ہوا ہے ، امریکا اور صیہونی حکومت کو اس کا تاوان ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button