ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس، یوم القدس کا بھرپور انداز میں انعقاد کرنے کا عزم
اجلاس میں اہم فیصلے اور ملی یکجہتی کمیٹی کیجانب سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا

شیعیت نیوز : ملی یکجہتی کونسل بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر یوم القدس ریلی کے انعقاد، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیمینار میں شرکت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف پریس کانفرنس سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ شب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الفلاح ہاؤس میں منعقد ہوا۔
جس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، محمد یونس ہزارہ، حاجی غلام حسین اخلاقی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء علامہ آصف حسین حسینی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ملی یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا۔
خطبات جمعہ کمیٹی، علمی کمیٹی اور مصالحتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ملی یکجہتی کونسل کے سیٹ اپ کو وسیع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاک ایران تعلقات مستحکم ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
رمضان المبارک کے آخری عشرے کے موقع پر یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔
فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے فلسطین کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔
رمضان المبارک کے موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سرگرم رہتے ہوئے پریس کانفرنس کیا جائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے علامہ سید ہاشم موسوی کو خطبات جمعہ کمیٹی، علامہ علی حسنین حسینی کو علمی کمیٹی، جبکہ حاجی غلام حسین اخلاقی کو مصالحتی کمیٹی کے اراکین نامزد کئے گئے، جبکہ دیگر جماعتوں کے اراکین بھی ان کمیٹیز کا حصہ ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے رمضان المبارک میں فلسطین غزہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں تمام جماعتوں کو شرکت و خطاب کی دعوت دی گئی۔