اہم ترین خبریںایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

لاہور میں عظیم الشان سیمینار، ایرانی انقلاب کی کامیابی اور اس کے اثرات پر گفتگو

عشرہ فجر انقلاب اسلامی: ایرانی قوم کے سرنوشت ساز دنوں کی یادگار

شیعیت نیوز: برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ادارہ منہاج الحسین لاہور میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (روابط و بین الاقوامی امور نمائندگی پاکستان) کی اشتراک سے ایک عظیم الشان سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مسعودی، بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ منہاج الحسین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، ڈائریکٹر ایجوکیشن المصطفیٰ پاکستان ڈاکٹر غلام جابر محمدی، علامہ محمد سبطین اکبر مہتمم اعلیٰ ادارہ منہاج الحسین، ایڈمنسٹریٹر المصطفیٰ پاکستان مولانا عدنان علوی، مسئول نشرواشاعت المصطفیٰ مولانا لیاقت علی اعوان، مولانا زاہد حسین بخاری انچارج ایفی لیشن المصطفیٰ پاکستان، علامہ سجاد حسین جوادی، حاجیہ خانم رقیہ اکبر مسئولہ جامعہ زینبیہ، خانم پروفیسر شمائلہ اظہر، خانم فروہ سبطین، خانم صائمہ رباب و دیگر اساتید وطلاب جامعہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 7 دہشتگرد ہلاک

مقررین نے اپنے خطاب میں 22 بہمن 1357 بمطابق 11 فروری 1979 کے متعلق بیان کیا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کی 15 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی، عارضی حکومت کی تشکیل کا اعلان، بہت سے فوجیوں کا اسلامی انقلاب سے الحاق، ائیرفورس کی جانب سے امامؒ کی بیعت، امام خمینیؒ کے حکم پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کے باعث نتیجہ خیز واقعات پیش آئے جو آخر کار اسلامی انقلاب کی کامیابی پر منتہی ہوئے۔ 22 بہمن کو شہنشاہیت کا 2500 سالہ بوسیدہ نظام ساقط ہو گیا اور امام خمینیؒ کی قیادت میں عوام کی پندرہ سالہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور ایران میں عظیم اسلامی انقلاب کامیاب ہو گیا۔

ایرانی عوام عشرہ فجر اور عالمی استکبار سے اپنی آزادی و استقلال کے دن کی مناسبت سے ہر سال جشن کا انعقاد کرتے ہیں۔ یہ عظیم انقلاب شہداء کے پاک خون، ایرانی قوم کی جدوجہد اور امام خمینیؒ کی قیادت کا مرہون منت ہے۔ ایرانی قوم کو یقین ہے کہ یہ انقلاب حضرت مہدیؑ کے عالمی انقلاب سے متصل ہو گا اور وہ حضرت قائمؑ کے زمانہ ظہور میں الہٰی عادلانہ حکومت کے قیام کا جشن بھی منائیں گے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی کے آثار و برکات پر بھرپور روشنی ڈالی اور کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران نے اتنے کم وقت میں دنیا کو روشن کر دیا کہ جس طرح رسول اللہ ﷺ نے اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرکے مشکلات کو جھیل کر اور اپنے اصحاب باوفا اور اپنوں کی قربانی کے باوجود ثابت قدمی کو اپنا کر ایک اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی۔ اسی طرح انہی کی تعلیمات حاصل کرنے والے امام خمینیؒ نے دنیا کے سامنے اسلام کی تصویر کو روشن کرتے ہوئے وقت کے فرعون کو تعلیمات محمد و آل محمدؑ کی روشنی میں تہہ تیغ کرکے ایک اسلامی حکومت کی بنیاد رکھی جو حقیقتاً اسلام کی روشن تصویر ہے۔

دنیا کی سپر پاوروں نے بھی ازمنہ کی کوشش کی اور ناکام و نامراد رہیں۔ آج ایران اپنے محبوب رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی سربراہی میں پھر سے اسلام کا پرچم بلند کیے ہوئے ہے۔ خدا پاکستان اور ایران کی دوستی کو سلامت رکھے اور یہ ہمسایہ اسلامی ملک جو ہمیشہ سے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خدا ان دونوں برادر ممالک کے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کرے۔ جیسے ہی مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے آئے ہیں، یہ آیندہ بھی اسی بھائی چارے کو فروغ دیتے رہیں۔ آخر میں ملک پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button