ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کا پہلا اجلاس، یوم کشمیر اور یوم القدس بھرپور انداز میں منانے کا مطالبہ
"ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کی بھرپور شرکت، اہم قراردادیں منظور"

شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل پاکستان شمالی پنجاب کے صدر ڈاکٹر طارق سلیم کی صدارت میں اسلامی تحریک پاکستان شمالی پنجاب کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب کا پہلا صوبائی اجلاس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں صدر اسلامی تحریک شمالی پنجاب اور سینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو یوم کشمیر اور یوم فلسطین کے عنوان سے سرکاری طور پر منایا جائے اور ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں منانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
اجلاس میں شریک دیگر علماء اور رہنماؤں میں مفتی عبدالباسط جواد، غیاث کیانی، عبدالقدوس قدوسی، عرفان حسین حسینی، علامہ فرحت عباس جوادی، الحاج سید زاہد عباس کاظمی، سید آصف لطیف، علامہ سید انتظار مہدی نجفی، علامہ سید مظہر حسین کاظمی، انتصار حیدر ملک، علامہ ابرار حسین قادری، عبدالرحیم بابر، محمد شعیب صدیقی، محمد عثمان عثمانی، حافظ عبدالحفیظ، محمد عثمان آکاش، سید دلدار حسین کاظمی، سید ظہیر شیرازی اور خالد مبین شامل تھے، جنہوں نے اجلاس سے خطاب کیا۔
اجلاس کی میزبانی اسلامی تحریک پاکستان شمالی پنجاب نے کی، جس میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی اور جنرل سیکرٹری غلام شبیر ضیغم نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مختلف قراردادیں پیش کیں۔