اہم ترین خبریںپاکستان

ضلع کرم میں ڈی سی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پر بھی تکفیریوں کا حملہ

کرم میں تکفیریوں اور شیعان مولا علیؑ کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز : اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن تکفیریوں سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہے تھے جس پر فتح کلے کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان میں لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

قبائلی رہنما حاجی عابد کا کہنا ہے کہ بار بارامن معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے۔

کُرم میں پھنسے ہوئے 66 افراد کا کامیاب انخلا کر لیا گیا۔

تری منگل میں مشران کی سفارش پر 66 افراد، بشمول خواتین و بچے محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔

فسادات کی وجہ سے عوام پھنس گئے تھے۔

اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button